پشاور:جامعہ پشاور میں کامیاب فنڈ ریزنگ ایونٹ سے طلباء و طالبات کیلئے وظائف کا بندوبست اور انڈومنٹ فنڈ کیلئے ایلومینائی اور ایلومینائی سے جڑے افراد میں جامعہ پشاور کیلئے فنڈنگ کی تحریک پیدا ہوگئی جو قابل قدر تحریک ہے اور فنڈ ریزنگ اور تاسیسی یونیورسٹی آف پشاور ایلومینائی ایسوسی ایشن کی کوششیں لائق تحسین ہیں.
ان خیالات کا اظہار جامعہ پشاور کے وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے وطن واپسی پر آغا خان ایڈیٹوریم میں فالو اپ تقریب کے موقع پر کہی۔
انھوں نے طلباء وطالبات سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کے کام اور لگن کی تعریف کی اس موقع پر فنڈ ریزنگ ڈائریکٹر گلالئی ، یونیورسٹی آف پشاور ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ارباب اور ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانو سمیت تمام آرگنائزر نے پروگرام میں شرکت کی ۔
یوپا کے صدر امجد ارباب نے جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر محمد آصف خان کی مسلسل زاتی دلچسپی اور کوششوں سے فنڈ ریزنگ ایونٹ کو کامیاب بنانے کا سہرا دیا اور کہا کہ ان ہی قائدانہ کوششوں کی وجہ سے ایک ورکنگ یوپا کا قیام بھی عمل میں لے جائے گا۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے مہمان آرگنائزرز میں شیلڈ اور طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
یاد رہے کہ جامعہ پشاور میں 26اکتوبر کو ہونے والی فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پچاس لاکھ سے زائد وظائفی رقوم اور چندہ اکھٹا کیا گیا تھا جس کو گورنر خیبر پختونخواہ محترم شاہ فرمان نے دیگر جامعات کیلئے ایک مشعل راہ قرار دیا تھا