اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس اتوار کو منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری مذہبی امور و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں کرتارپور کواریڈور کے افتتاح، بھارت اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کی سہولت کاری کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سکھ زائرین کے لیے مہیا کی جانے والی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا