وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد

parliament-e1572414672831.jpg

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

ٹوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ڈرون کیمرے پر پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ جمعیت علما اسلام کے آزادی مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سے ہی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں اور شہر میں کئی سڑکوں پر کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top