طالبعلم محمد کاشف کے اندھے قاتل کا معمہ حل،قاتل اپنا ہی اُستاد نکلا

72324760_3401563036550836_6342299127065346048_n.jpg

پشاور :جمرود میں پندرہ سالہ سکول طالب علم کاشف آفریدی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ،پولیس نے قتل میں ملوث سکول ٹیچر کو گرفتار کرکے میڈیا سامنے پیشں کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سات اور آٹھ اکتوبر کے درمیانی شب قتل ہونے والے نجی سکول کے پندرہ سالہ طالب علم کاشف آفریدی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

 

جمرود پریس کلب میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈی پی او خیبر محمد حسین، واقعے کی تحقیقاتی آفسر عابد آفریدی،ڈی ایس پی جہانگیرآفریدی،ایس ایچ او جمرود گلا جان آفریدی نے کہاکہ کاشف آفریدی کے قتل میں ملوث سکول ٹیچر روئیداد ولد خیال باز سکنہ سردار کلی جمرود کوگرفتار کرلیا ہے جسے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ڈی پی او خیبر محمد حسین نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے الٰہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم نے صرف چار دن میں اس اندھے قتل کا سراغ لگایا،ڈی پی او محمد حسین نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقے میں پولیس کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس تھا ۔۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری تحقیقاتی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کیلئے بیس ہزار روپے اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ حکام سے تحقیقاتی ٹیم کیلئے مزید انعامات کی سفارش بھی کرینگے۔

واضح رہے  کہ طالب علم محمد کاشف کے  بے دردی سے قتل کے خلاف سماجی رابطوں کے ویب سائیٹوں سے مزمتی بیانات شروع ہو گئے اور بات مظاہروں تک پہنچی دوسری جانب قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد پولیس کاملزمان تک پہنچنے کا نیا اور مشکل امتحان شروع ہوا کیونکہ بغیر طبی معائنے کے اُن کے تدفین ہوئی تھی۔تحققاتی ٹیم کے سربراہی میں انسپکٹر عابد آفریدی سونپ دے گئی۔

جس کے بعد 11 اکتوبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خیبر میاں عزیز، خیبر میڈیکل کالج کے فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر حکیم آفریدی اور دوسرے ماہر طبی عملے کے زیر نگرانی مرحوم کاشف آفریدی جسد کی معائینے کے لئے قبر کشائی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top