پشاور:چیئرمین الیکشن کمیٹی پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پختونخوا جمشید وزیر نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے نئے تنظیم سازی کا عمل 3 ماہ کے اندر اپنی آئینی مدت میں مکمل کی جائیگی جس کیلئے انہوں نے پورے صوبے میں فیڈریشن کے تمام ضلعی اور یونٹوں کے الیکشن کمیٹیوں کے تشکیل کیلئے اہم نقطات پیش کر دئیے ہیں۔
"دی پشاور پوسٹ ” کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پختونخوا کے تمام اضلاع اور یونٹوں کی الیکشن کمیٹیاں بنائی جائیگی جوکہ پورے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں اور جامعات میں پہلے نئے کارکنان کی ممبرسازی کا عمل سرانجام دیں گے اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں فیڈریشن کے نئے تنظیم سازی کیلئے الیکشن کا انعقاد کریں گے۔
جمشید وزیر نے واضح کیا کہ تنظیم سازی کا عمل مکمل طور شفاف ہوگا اوراس دوران فیڈریشن کے تمام آئینی شقوں اور لوازمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
انہوں نے اُمید ظاہر کیا کہ تمام ساتھی طلباء تنظیم کے قوائد اور ضوابط کا خاص خیال رکھیں گے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی نے کہا کہ سب طلباء درج ذیل امور کے لازمی پابند ہونگے۔
1- ہر ضلعی الیکشن کمیٹی اپنی ضلع کے تمام یونٹوں (کالجوں اور جامعات) میں الیکشن کمیٹی بنائیگی۔
2-الیکشن کمیٹی کیلئے ہر منتخب رکن ممبرسازی کے عمل میں بھرپور حصہ لے گی اور 15 دن کے اندر اندر تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کرینگے۔
3- پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا رکن کسی دوسرے تنظیم،سوسائٹی یا این جی او کا رکن نہیں بن سکتا۔
4- کوئی بھی رکن تنظیم کے آئینی چوکاٹ سے نہیں نکلے گا۔
5- کوئی بھی رکن اُس وقت تک فیڈریشن کا رکن یا عہدیدار نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ متعلقہ کالج یا یونیورسٹی میں زیر تعلیم نہ ہو۔