صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح سیاحت کو فروغ دینا ہے،وزیر سیاحت عاطف خان

5dfc4593-f1da-4aac-8a0b-126fd98a10e5.jpg

پشاور: سینئر صوبائی وزیرسیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم، ثقافت و امورنوجوانان عاطف خان نے پاکستان ٹریول مارٹ میں سیاحت پر مبنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سیاحت کو بطور برینڈ استعمال کرنا ہوگا، سیاحت کی ترقی کیلئے سیاحتی مقامات کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، سیاحت کے فروغ سے دنیا میں پاکستان کا ایمیج بہتر ہوا، خیبرپختونخوا میں سیاحت کی ترقی کیلئے نئے ٹورازم زونز بنارہے ہیں جس میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا،ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا.

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت بابر خان، سی ای او لینڈ مارک کمیونیکیشن علی ہمدانی،ڈائریکٹر لینڈ مارک کمیونیکیشن علی نقی ہمدانی، چیف آپریٹنگ آفیسر ہاشو گروہ حسیب گردیزی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں.

اختتامی تقریب سے خطاب میں سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹریول مارٹ میں بین الاقوامی کمپنیز کی شرکت خوش آئند ہے، ٹریول مارٹ میں دنیا بھر سے 25سے زائد ممالک اور 110 سے زائد ٹریول کمپنیز نے شرکت کی،ان کی شرکت سے پاکستان میں سیاحوں کی آمد اور ان کے میسر کئے جانے والے مواقع سے آگاہی حاصل ہو گی۔

سینئر وزیر نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا میں نئے سیاحتی مقامات کے علاوہ موجودہ سیاحتی مقامات کی تزہین و آرائش بھی کی جائے گی،ڈیجیٹل دور کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورازم کارپوریشن نے سیاحت میں پاکستان کی سطح پر پہلی موبائل ایپلی کیشن بنائی جس میں سیاحت سے متعلق تمام معلومات، سیاحتی مقامات میں موجود ہوٹلزو ریسٹورنٹس کی بکنگ، موسم کی صورتحال، پیٹرول پمپ، علاقائی ثقافت سمیت تمام اہم معلومات ا ب سیاحوں کو موبائل ایپ پر دستیاب ملے گی۔

اس موقع ہر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی سیاحت، ثقافت پر پمفلٹ، براؤشرزاور دیگر اشیاء سمیت خیبرپختونخوا پویلین میں سجائے گئے سٹال میں دستکاری اشیاء،ہینڈی کرافٹ، مہمانوں کیلئے سوینئرزاور موسیقی سمیت بہت کچھ رکھا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ صوبے کی مختلف ڈسٹرکٹس پر ان کی ثقافت، تاریخی مقامات، سیاحت، کھیل، مقامی افراد کا رہن سہن سمیت کئی اہم مقامات پر سیاحتی ڈاکومنٹریز بنائی گئی ہیں جن میں پشاور کی تاریخی ڈاکومنٹری کو نشر کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ دیگر ڈسٹرکٹ پر بنائی گئی ڈاکومنٹریز کو بھی جلد پیش کیا جائے گا، اس ڈاکومنٹریز میں صوبے میں موجود ایسے مقامات کو بھی کیمرے کی آنکھ سے دیکھایا گیا ہے جہاں ابھی تک سیاح نہیں پہنچ سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،صوبے میں مذہبی سیاحت کے کئی مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کرکے صوبے میں مذہبی سیاحت کی رونمائی کی جائے گی اور اس سے وابستہ مذہبی پیشواؤں کو یہاں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top