امن کا عالمی دن:باچا خان سکول سوات کے طالبعلموں کی جانب سے امن مارچ

a195190a-da54-49ca-9896-b3868c06c2a4.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:باچا خان ہائی سکول سوات کے طالبعلموں کی جانب سے امن کے عالمی دن کے موقع پر  "امن مارچ” کا اہتمام کیا گیا۔امن مارچ کا مقصد بچوں کو امن کے فوائد اور فخر افغان باچا خان کے عدم تشدد کے  فلسفے آگاہ کرنا تھا۔

تقریب میں سکول کے ننھے منھے بچوں نے امن کے عنوان سے تقاریر کئے اور نظمیں پیش کیں جس کو حاضرین نے بے حد پسند کیا اور طلباء و طالبات کے امن کے ساتھ لگاؤ کے جزبے کو سلام پیش کیا۔

امن مارچ میں سکول کے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پوسٹر اٹھائے تھے جن پر امن کے نعرے درج تھے اور موجودہ حکمرانوں سے علاقے میں پائیدار امن کیلئے اقدامات اٹھانے کے مطالبات کر رہے تھے۔

باچا خان ہائی سکول سوات کے پرنسپل مہناز علی نے "دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبرکو ہر سال دُنیا میں "امن کا عالمی دن” منایا جاتا ہے،ہمارے اس امن مارچ کا مقصد امن کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پشتوں قوم دہشتگرد نہیں بلکہ ایک پُر امن قوم ہے اور اپنی دھرتی سے بے پناہ محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر افغان باچا خان نے پشتونوں کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے آج کا نوجوان نسل وہ بھول چکے ہیں،باچاخان نے پشتونوں کو عدم تشدد کا فلسفہ دیا خواتین اور پچوں کے حقوق پر کھل کر بات کی۔

مہناز علی نے مزید کہا کہ ہم  کوشش کررہے ہیں کہ اپنے آنی والی نسل کو باچاخان کے تعلیمات سے باخبر کرسکیں اور معاشرے میں برداشت اور تکثیریت کو فروٖغ دے سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top