پختون سٹوڈنس فیڈریشن 23 ستمبر کو کلچر ڈے و امن واک کا انعقاد کریگی،جمشید وزیر

70534506_516148462537743_7889793865496920064_n.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: پختون سٹوڈنس فیڈریشن جامعہ پشاور کے صدر جمشید وزیر نے کہا ہے کہ پشتون ثقافت کو ترقی دینے کیلئے پختون سٹوڈنس فیڈریشن کی جانب سے 23 ستمبر منعقد ہونے والی “کلچر  ڈے و امن واک”  کیلئے تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے تاکہ آنے والے مہمان کرامی اورطلباء وطالبات کلچر ڈے سے خوب لطف اندوز ہوسکے۔

کلچر ڈے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر وسیم خٹک مہمان گرامی ہونگے جو کہ پختون کلچر کے بارے میں طلباء وطالبات کو خصوصی لیکچر دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے “دی پشاور پوسٹ” کے ساتھ خصوصی گفتکو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ثقافتی شو کا مقصد  دنیا بھر کے لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پشتوں قوم دہشتگرد نہیں بلکہ ایک پُر امن قوم ہے  اور دھرتی سے بے پناہ محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پشتون قوم کو ایک سازش کے تحت انتہا پسند اور دہشتگرد پیش کرنے کی ایک منظم کوشش کی گئی لیکن پشتون قوم کا دہشتگردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

جمشید وزیر نے کہا کہ پشتون افغان عوام، ادیب، شعراء اور باشعور نوجوانوں کو ہماری ثقافت کے درخشاں مستقبل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر علم و قلم کے ذریعے اسے فروغ دینا ہوگا تاکہ دنیا ہمیں پُر امن قوم کے طور پر پہچان سکیں۔

ثقافتی دن کے پہلے حصے میں تقاریر اور بعد ازاں موسیقی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس سے آنے والے شرکاء محظوظ ہونگے،تقریب میں پشاور کے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں زیر تعلیم پختون سٹوڈنٹس پختونوں کے روایتی رقص (اتنڑ) کا مظاہرہ بھی کرینگے۔

تقریب کے آخر میں تمام طلباء اجتماعی طور پر اکیڈمک بلاک سے یونیورسٹی کے مین گیٹ تک امن واک بھی کرینگے۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور کے جنرل سیکرٹری ملک حسنین علی نے بتایا کہ کلچر ڈے کے موقع پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم  تمام طلباء وطالبات  اپنی اپنی ثقافی لباس میں آئینگے چاہے وہ سندھی ،پنجابی ،بلوچی اور چترالی ہو سب اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کلچر ڈے یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں منعقد ہوگی جہاں طلباء وطالبات ثقافت اشیاء کے سٹالز بھی لگاسکتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top