اسلام آباد : ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام اباد کے ایڈیشل سیشن جج محمد سہیل نے پولیس کو نجی ہسپتال کےخلاف قانون کےمطابق کاروائی کا حکم دے دیا،عدالتی حکم نامے میں ایس ایچ اوتھانہ انڈسٹریل ایریا کو مقدمہ درج کرکےقانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری سیف اللہ جو کہ جنوبی وزیستان وانا سے تعلق رکھتے ہیں نے نجی ہسپتال اور پولیس کے خلاف اسلام اباد کے ایڈیشل سیشن جج محمد سہیل کو درخواست دی کی میری بہن کی موت نجی ہسپتال میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلط کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل عبدالرحیم وزیر نے سماعت کے دوران دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے صاف انکار کرتی رہی ہے۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ نے میرے موکل کی بہن کو پیسے وصول کرنے کا ذریعہ سمجھا بلکہ انسانیت کی خدمت ان کے دلوں میں نہیں تھی جبکہ اب پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ سے درخواست گزار ان کی فیملی زہنی مصیبت سے گزر رہے ہیں۔
درخواست گزار نے اپنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کہ میری بہن زرینہ بی بی کو علاج کیلئے13جون کو شفاء ہسپتال لایا گیا،جہاں ڈاکٹرغلام صدیق نے آپریشن کیا لیکن چندروزبعدمریضہ کی حالت مزیدخراب ہوگئی، درخواست کے مطابق مریض کے طبیعت خراب ہونے پر نیوروفزیشن نےایم آرآئی تجویزکیا۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ مشین خراب ہونےکاکہہ کرایم آر ائی کو ٹالتے رہی۔
درخواست کے مطابق مریضہ کی حالت مزیدخراب ہونے پروینٹی لیٹرپرمنتقل کردیاگیا۔درخواست گزار نے موقف اخیتار کیا کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سےمیری بہین جان بازی ہارگئی، اسی بنیاد پرقانونی کاروائی کی جائے۔
ایڈوکیٹ عبدالرحیم وزیر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈیشل سیشن جج محمد سہیل نے تحریری فیصلہ دیا کہ ایس ایچ اوتھانہ انڈسٹریل ایریا معاملے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔