پشاور:جامعہ عبدالولی خان مردان شعبہ پشتو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفراللہ بخشالے نے ایچ ای سی، پی ایچ ڈی اپروڈ سپروائزر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
4 ستمبر2019 ءکو ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید ظفراللہ پشتو ادبیات میں نوجوان پی ایچ ڈی اپروڈ سپروائز منتخب ہوگئے۔
ڈاکٹر ظفر بخشالے گزشتہ تین سالوں سے شعبہ پشتو میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی سے 2016 ءمیں خدائی خدمت گار فضل الرحیم ساقی کے زندگی اور ادبی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
اس کے علاو ہ انہوں نے ہائیرایجوکیشن کے منظور شدہ رسائل میں مختلف موضوعات پر اب تک بارہ تحقیقی مقالے شائع کئے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دس بین الاقوامی اور پانچ قومی کانفرنسز میں شرکت کی۔
سید ظفراللہ بخشالے نے درجنون قومی اور بین الاقوامی سیمیناراور ورکشاپس میں بھی شرکت کی۔ پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے کانفرنسز میں بطور کانفرنس سیکرٹری کام کئے۔ تحقیقی کتب میں ” فضل الرحیم ساقی زندگی اور ادبی خدمات ، نابغہ خوشحال رپورتاژ، د ساقی خطونہ ، د شجاع یادونہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہ دو پی ایچ ڈی ، دو ایم فل اور کئی ایم اے تحقیقی مقالوں کے ایگزامینر ر ہے ہیں۔ اس کے ساتھ سٹاف پراکٹوریل ممبر عبدالولی خان یونیورسٹی ، ممبرپاکستان رائٹرز گلڈ ، بانی باچا خان پبلک لائبریری کے علاوہ درجنوں ایوارڈز اور توصیفی اسناد حاصل کرچکے ہیں۔