پشاور:جامعہ پشاور کے شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام 25 اگست سے چھ ستمبر تک جاری رہنے والے چھٹا بین الاقوامی سمر اسکول باڑہ گلی میں اختتام پزیر ہوگیا ہے جس میں پاکستان یمن اور افغانستان سے دو درجن سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
سمر کیمپ کا موضوع خطے میں روابط ،معاشی خوشحالی اور استحکام تھا جو جامعہ پشاور اور جرمن سماجی تنظیم ہین سائیڈل فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا ۔
اس موقع پر شرکاء کو پاکستان کے ایوان بالا اور زیریں کا دورہ ، گلیات کے سیاحتی مقامات کا دورہ اور جامعہ پشاور کے کیمپس کے ساتھ ساتھ بالا حصار کا دورہ بھی کرایا گیا .
27 اگست سے جاری کورسز بیس پروگرام میں بین الاقوامی شرکاء کو ابلاغیات نفسیات علاقائی تعاون ترقی حقوق نسوان سیاسیات علاقائی روابط پر تفصیلی روابط پر معاون لیکچرز کے دیئے گئے جس میں سر فہرست لیکچر صوبائی محتسب رخشندہ ناز، ڈاکٹر شھید سہروردی ،ڈاکٹر سارا ہولز، ڈاکٹر مارکوس اسٹراڈا اور ڈاکٹر انیتہ وائس نے فراہم کئے۔
شعبہ سیاسیات کے رئیس پروفیسر عبدالروف نے کہا کہ سمر سکول سے پاکستان کی طرف سے فیوچر لیڈرز پیدا کرنا مقصود ہیں جو بنیادی طور پر علاقائی سالمیت و ترقی کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور کام کرسکیں ۔ سمر سکول کے دوران شرکاء کو قائداعظم یونیورسٹی اور جرمن سفارت خانہ کا مطالعاتی دورہ بھی کرایا گیا ۔