ڈیرہ اسماعیل خان : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور اور سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور کی کوششوں سے گرڈ روڈ کو بلیک ٹاپ بنانے کیلئے اسفالٹ بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین شاہد خان کی قیادت میں ایس ڈی او خلیل نورکی نگرانی میں دن رات روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کو عوامی حلقے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور اور سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور کی کوششوں سے گروڈ روڈ کو بلیک ٹاپ بنانے کیلئے اسفالٹ بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین شاہد خان کی قیادت میں ایس ڈی او خلیل نورکی نگرانی میں دن رات روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ایس ڈی او خلیل نور کے مطابق اسفالٹ کا کام آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی اور ہدایات کی روشنی میں اعلیٰ معیار اور کوالٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور نے گزشتہ روز تعمیراتی کام کا جائزہ لیاا،نہوں نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو جلد از جلد روڈ کی تکمیل کی ہدایت کی۔