ٹرائبل ایم پی ایز علاقے کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے،شہرام خان

4331cd29-c54c-4109-aada-dd02aef759b0.jpg

پشاور : صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام نے مشکل وقت گزارا ہے تاہم اب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کے دکھوں، مشکلات اور تکلیفات کا مداوا کرے گی،ضم اضلاع سے منتخب ممبران اسمبلی اپنے علاقوں کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے ان خیالات کا اظہار مخصوص نشست پر قبائلی ضلع سے نو منتخب ایم پی اے انیتہ محسود سے ملاقات کے دوران کیا۔

خاتون ایم پی اے نے وزیر بلدیات کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل میں اپنا ذاتی کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ قبائلی عوام نے مشکل وقت گزارا ہے تاہم اب وہ اچھے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ ضم اضلاع میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کی طرف اہم تاریخی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد حلقہ بندیوں کے بعد ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں گے جس سے وہاں کے مسائل عوام کی دہلیز پر ہی حل ہوں گے اور ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کے مسائل کو حل کرنا تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے انیتہ محسود کو ان کے علاقے کے مسائل کے حل میں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

دریں اثناء شہرام خان ترکئی نے خاتون ایم پی اے کو صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کریں کیونکہ یہی تحریک انصاف کے منشور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top