پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور اس ضمن میں محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی پشاور کیمپس میں انکیوبیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ کامران بنگش نے کہا کہ پورے صوبے میں انکیوبیشن مراکز کے قیام کے حوالے سے محکمہ سائنس و آئی ٹی اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اور اس سلسلے میں اکیڈیمیا اور طلباء کے لئے نئی سکیموں کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔ مستقبل قریب میں پورے صوبے میں مزید انکیوبیشن مراکز قائم ہو جائیں گے، جو ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوان طلباء و طالبات کے لئے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے،تاکہ ہمارے طلباء جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔ موجودہ دور میں ہمیں صرف گریجویٹس نہیں بلکہ ہنریافتہ نوجوان طلباء چاہئیے جو صحیح معنوں میں آئی ٹی کے مد میں اپنا لوہا منوا سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ پختونخوا کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کو افتتاح کے موقع پر نئے بنائے گئے انکیوبیشن کے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا، کہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اکیڈیمیا اور مارکیٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کپا کہ ہم اس بارے نئی تجاویز اور آئیڈیاز کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں جبکہ بہت جلد پختونخوا میں 31 کروڑ روپے کی لاگت سے سینتھٹک بائیولوجی مرکز بھی بنائیں گے،جس سے نوجوان طلباء سمیت آئی ٹی سے جڑے افراد مستفید ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر حال ہی میں سائبر سیکیورٹی کے حوالے مکمل کئے جانے والے کورس کے طلباء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ جبکہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر ایوب علوی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کو سوینیئر بھی پیش کی گئی۔
مستقبل قریب میں مذکورہ