طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا عمل آزمائشی بنیادوں پر شروع

Torkham.jpg

پشاور : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے حکم پر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹوں کے لئے عوام الناس سمیت تجارت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اس دوران ضلعی انتظامیہ، سکاوٹس، کسٹم حکام، نیشنل لاجسٹک سیل سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں طورخم بارڈر کو ازمائشی بنیادوں پر کھولا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر، ونگ کمانڈر چترال سکاوٹس کرنل فیصل، جنرل منیجر نیشنل لاجسٹک سیل کرنل عزیز، کلکٹر کسٹم ارباب قیصر خان، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران بھی موجود تھے۔

پچھلے ہفتے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا تھا، جس میں بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کے لئے ہدایات جاری کئے گئے تھے جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آج ازمائشی طور پر بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے طورخم بارڈر پر مسافروں کیساتھ ملاقات بھی کی اور سہولیات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

انہوں نے اپنے دورے کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے کہ ازمائشی بنیادوں پر بارڈر کو کھولنے سے عملے اور دیگر اداروں کی استعداد کار کو بڑھایا جائے، تاکہ مسافروں کو انے جانے اور کلیئرنس میں اسانی ہو اور بہتر سہولیات میسر ہوسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top