حکومت کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی ہوگئی ہے،مولانا فضل الرحمٰن

Fazal-Ur-Rehman.jpg

پشاور : جمعیت علمائے اسلام کے قائد  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ناجائز اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ طے کرلیا ہے،اکتوبر میں پوری قوم کو اسلام آباد میں جمع کریں گے،یہ اسٹبلشمنٹ کا نہیں بلکہ عوام کا دھرنا ہوگا،فی الحال بتاؤں گا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجامعہ عثمانیہ پشاور میں وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس  دھرنے  میں اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہوں گی،میری گرفتار ی سے بھی اسلام آباد مارچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گابلکہ سیکنڈ اور تھرڈ کمانڈ موجود ہوگی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم کسی صورت 25 جولائی کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں مسلط کردہ اور نااہل حکومت کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، آج اڑھائی سو ارب روپے معاف کئے گئے جو اب تک معاف کئے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ ہے۔

قائد جمیعت نے کہا کہ آج ملک میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے اور حکومت کو  کوئی احساس نہیں۔

انہوں نے کہ میڈیا پر سخت قدغن ہے صحافی برادری عوام تک اصل حقائق نہیں پہنچاسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top