قبائلی ممبران آج صوبائی اسمبلی میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائینگے

25594256_889358917890856_5631039040065263998_n-700x400.jpg

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج کے اجلاس میں قبائلی علاقہ جات سے نو منتخب ارکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ خواتین کے مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی ممبران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائینگے۔

سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں مختلف ایشوز پر بحث کے علاوہ قانون سازی ہوگی۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے ممبران کیلئے اضافی نشستیں بھی لگا دی گئی ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بی آر ٹی ،مہنگائی،ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ،بجلی منافع،مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم مسائل پر بحث ہوگی۔

اسمبلی اجلاس کی قیادت سپیکر  صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کرینگے۔اجلاس کیلئے سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کی ہدایات کردی گئ ہے۔

صوبائی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے اہم معاملات بر احتجاج بھی کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top