پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈا میں کوئی صداقت نہیں،ڈی سی ٹانک

fb0c1381-3465-410c-aa95-2d41a3427527.jpg

ٹانک : ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو بلا فکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں،ملک بھر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے ہر بچہ خطرے میں ہے،بار بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے بچے کو مکمل تحفظ فراہم ہوتا ہے اور اس کو پلانے سے کوئی نقصان نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر 26اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف، ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹانک و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 26 تاریخ سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے جسمیں ضلع بھر میں 99ہزار175 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جائیگا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ والدین پر اپنے بچوں کی تندرستی اور ان کی صحت کا خیال رکھنا لازمی ہے تاہم اس ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے تمام والدین اس مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا ئیں

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے جو کہ عمر بھر کی معذوری کا سبب بنتا ہے لہذا ہم سب نے ملکر اس مرض کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کرنا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک اور روشن مستقبل فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top