کرک میں مسافرکوچ کو  ٹریفک حادثہ،13 افراد جاں بحق

f9c5e0a7-42e9-45b4-bc5f-2e7cb7a07e21-750x375.jpg

پشاور سے ڈیرہ اسماعیل جانے والے کوچ کے  ٹریفک حادثے  میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح سپینہ بانڈہ کے قریب پیش آیا جہاں پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی وین مخالف سمت سے آنیوالی کار  سے ٹکراگئی جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق کوچ جب ٹکراگئی تو پورے کوچ میں آگ لگ گئی جس سے اندر سوار مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں.

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

کرک نیوز کے مطابق حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے انڈس ہائی کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا اور احتجاج شروع کیا ۔
مظاہرین نے مقامی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے ہائی پر سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top