پشاور : پختون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور ارکان قومی علی وزیر اور محس داوڑ کی ضمانت پر رہائی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں دراخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی اور ظارق افغان ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ سیاسی انتقام کیلئے دونوں ارکان قومی اسملی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ثبوت نہ ہونے کی بناء پر علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت منظور کی جائے۔
یاد رہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔