وطن کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،اجمل وزیر

سس.jpg

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور موجودہ حالات کا تقاضا ہے وطن کی سالمییت، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام جنشن آزادی کی ایک رنگا رنگ اور یادگار تقریب کے انعقاد کے موقع پر کیا۔

تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سراج الدین، بشپ آف پشاور ارنسٹ جیکب، تاجکستان کے اعزازی قونصلر جنرل انجینئر سید محمود، طلباء، مختلف سماجی تنظیموں کے عہدے داروں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور مختلف میوزیکل گروپس نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اجمل خان وزیر نے کہ انہیں خوشی ہے کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے صوبے میں پہلی با اپنی نوعیت کی اس منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے نقشہ پر ایک عظیم مملکت ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وطن عزیز کو دنیا بھر میں عزت و احترام سے نوازے گی۔

اجمل خان وزیر نے پاک چائنہ دوستی کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ جس طرح چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح پاکستان بھی اپنے برادر ہمسایہ ملک کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہماری نوجوان نسل کو بھی اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی ترقی و خوش حالی کے لئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل انجینئر سید محمود نے کہا کہ پاکستان کا جشن آزادی منانے کا مقصد ان مسلمان قائدین اور اس کے لئے قربانیان دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے اسی طرح نوجوان نسل کو مستقبل میں ملک و قومی کی ترقی و استحکام کے لئے ایک نیا جذبہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ ونڈو میں جشن آزادی کی تقریب پاک چین دوستی کی ایک روشن مثال ہے اور انہیں یقین ہے کہ دونون ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔تقریب سے ممتاز ادیب شاعر اور دانشور ناصر علی سید اور سماجی کارکن آگسٹن جیکب نے بھی خطاب کیا اور جشن آزادی کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top