خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول ہے،عبد الکریم خان

8e5f3461-f969-409a-bbc8-d786a075fc11.jpg

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر  میں چائنیز گروپ آف کمپنیز ST-Phulin کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

معاون خصوصی نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سولیات دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت استعمال میں لایا جائے۔

وفد نے خیبر پختونخوا کی ثقافت، تعمیرات اور پرنٹنگ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی اور صوبائی حکومت کی تعاون اور صنعتی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

معاون خصوصی نے پرنٹنگ پریس کی استعداد بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے وفد کو سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔ وفد کے نمائندوں کیلئے خیبر پختونخوا پرنٹنگ پریس اور KPEZDMC میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی بریفنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top