حکومتی کارکردگی کے خلاف پروپیگنڈہ پر عوام کان نہ دھریں،کامران خان بنگش

f1de8882-fdf9-46b6-9166-0756dee8aabb.jpg

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاؤن خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے جمعرات کے روز پشاور میں اپنے حلقے کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔

عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ صوبائی حکومت کی روز اول سے کوشش ہے کہ سرکاری دفاتر عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنی کوششیں اور بھی تیز کردیں تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم سے کم ہو،کیونکہ عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ ریاست کی جانب لے کر جانا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے لوگوں کی مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور کہا کہ ہماری حکومت کو مالی چیلنجز درپیش ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

کامران بنگش نے کہا  کہ عوامی خدمت کو بغیر پارٹی تفریق، سفارش اوربدعنوانی کے سر انجام دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس بار ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم بجٹ میں مختص کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت عوامی ترقی میں مخلص ہے۔ عوامی وفود میں یوسی 04، یوسی 08، یوسی09، یوسی 11 اور یوسی 13 کے نمائندوں پر مشتمل تھا،جنہوں نے معاؤن خصوصی کامران بنگش کی جانب سے عوام دوست رویئے کی تعریف کی۔

کامران بنگش نے عوامی وفود کو یقین دلایا کہ ان کے آفس کے دروازے ہروقت عوامی خدمت کے لئے کھلیں رہتے ہیں اور عوام کی بلا کسی سفارش اور اقرباء پروری کے خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ جبکہ ترقی کا سفر عوامی خدمت کے بغیر ممکن نہیں، لہٰذا جہاں کہیں بھی حکومتی امور یا خدمت میں کوئی کوتاہی ا ور خامی نظر آئے تو اس کو بروقت متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top