قبائلی اضلاع کی مخصوص نشتوں پر دوسرے علاقوں کی خواتین منتخب

fe4c2712-78a4-4c29-99c3-fc07f42d81e7.jpg

پشاور : خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان منتخب کرنے کا وقت آیا تو سیاسی جماعتوں نے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نامزد کردیا۔جبکہ مقامی قبائلی پڑھی لکھی اور خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو نظرانداز کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں میں تحریک انصاف کو 3، جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ) کو ایک ایک نشست مل جائے گی۔ واضح رہے کہ تین آزاد ارکان نے باپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تحریک انصاف نے خواتین کے لیے مختص ایک نشست پر انیتا محسود کا نامزد کردیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے مردان سے تعلق رکھنے والی نعیمہ کشور کو منتخب کروایا۔

قبائلی عوام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے قبائلی عوام کے حقوق کے تحفظ کی بات کی اور فاٹا انضمام کی مخالفت بھی کی لیکن وہی لوگ قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال گئے ہیں۔۔

الیکشن کمیشن نے انیتا محسود اور نعیمہ کشور کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور باپ کی دو نشستیں تاحال خالی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top