اسلام آباد: ممتاز پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت ممتاز خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاک ساؤتھ افریقہ تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھائینگے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاسکے۔
"دی پشاور پوسٹ” کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین پاک ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن رفیق میمن سمیت فیڈریشن کے تمام ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےمجھے پاک ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کاچیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔
ممتاز خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین فیڈریشن اور دیگر اعتماد کرنے ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا،انہوں نے کہا کہ پاک ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا ہے میں اس اعتماد کو بحال رکھنے اور فیڈریشن کی ترقی کے لئےاپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاؤنگا اور پی ایس اے ٹی ایف کی بہتری اور مفاد کے لیےہر سطح پر کام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے توسط سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان بہترین تجارتی تعلقات بڑھیں گے اور دونوں ملکوں کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ میری بہترین کوششیں پاک افریقہ تاجروں کی فلاح اور فیڈریشن کی بہتری کے لیے ہر وقت دستیاب ہونگی۔