صوبے میں پانی کا ضیاع روکنے کیلئے ڈیمز کی اشد ضرورت ہے،سردار بابک

34712615_1744759262228469_5324750198444916736_n-e1554753258666.jpg

پشاور :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی خودمختاری کی بدولت صوبہ اپنے قدرتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی یافتہ صوبہ بننے کی پوزیشن میں ہے،صوبے میں پانی کا بڑا ذخیرہ ضائع ہو رہا ہے جس کے بچاؤ کیلئے حکومت کو چھوٹے ڈیم بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔

باچا خان مرکز سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،ہمارے صوبے میں پانی سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن بدترین لوڈشیڈنگ،مہنگی بجلی اور کم وولٹیج نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،۔

سردار حسین بابک نے کہا کہ بنجر زمینوں کو سیراب کرنے اور بجلی پیداوار بڑھانے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے اور حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو مسائل حل کئے جا سکتے ہیں،صوبے کے بند کارخانے کھولنے کیلئے عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں خیبر پختونخوا سیاحتی مراکز سے مالامال ہے،لیکن حکومت زبانی جمع خرچ سے نکل کر سیاحتی مقامات کو ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کیلئے مزید پر کشش بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔

سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے میں قیمتی معدنیات کو زیر استعمال لانے اور صوبے کے بڑے ذرائع آمدن کیلئے ٹھوس اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، جبکہ روایتی اور تاریخی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے کے طول وعرض میں ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جائے تو صوبے کی مصنوعات کو بیرونی دنیا تک رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں دنیا کا بہترین ورجینیا پیدا ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا کے تمباکو کاشتکاروں کا استحصال جاری ہے اور کسانوں کو دو کمپنیوں کے ہاتھوں یرگمال بنا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top