پشاور : پشاور میں سینکڑوں نانبائیوں کے احتجاجی مظاہرہ اور صوبائی اور ضلعی کابینہ پر عدم اعتماد کے دوران صوبائی صدر خائستہ گل مہمند کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے اور تین روز میں ضلعی صدر اور کابینہ کے مستعفی ہونے کی یقین دھانی کرا دی ہے۔
اس سلسلے میں انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے چیئرمین حاجی ستانہ گل مہمند کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے ضلعی آفس کے سامنے میلاد چوک رام پورہ پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ضلعی صدر حاجی اقبال کو مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے۔
مظاہرین گو اقبال گو کے نعرے لگاتے رہے مظاہرہ کے دوران صوبائی صدر خائستہ گل مہمند نے کابینہ کے ارکان سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ تین روز میں ضلعی صدر بھی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے دونوں کابینہ کے عہدیدار فرائض کی اجنام دہی کا حق نہیں رکھتے، چیئرمین حاجی ستانہ گل مہمند نے جرگہ سے مزاکرات کے بعد اعلان کیا کہ حاجی اقبال میں اگر غیرت ہے تو وہ 3دن کی مہلت میں رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو جائیں گے اگر پھر بھی رضاکارانہ طور پر مستعفی نہ ہوئے تو جمعہ کے روز سہ پہر4بجے ضلعی آفس کے سامنے عدم اعتماد کے بعد نگران عبوری کابینہ کااعلان کیا جائے گا جو 3ماہ میں ضلعی کابینہ کے انتخابات کرائیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اگر رضاکانہ طور پر حاجی اقبال مستعفی نہ ہوئے تو اُن کے خلاف نانبائیوں کے لاکھوں روپے کے فنڈزکے خورد بُرد،بے جا استعمال اور گھپلوں کا کیس ثبوتوں کے ساتھ ڈائریکٹر نیب کو دیا جائے گا،ڈھائی گھنٹے کی دہرنے کے بعد یقین دھانی پر مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہوگئے۔