ضلع کونسل ڈی آئی خان میں 9ارب 61کروڑ 42لاکھ 51ہزار روپے کا بجٹ منظور

d5947c8c-4983-48f3-8c22-546b8a7fbb84.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان:ضلع کونسل ڈیرہ اسماعیل خان نے 9ارب 61کروڑ 42لاکھ 51ہزار روپے کے ضلعی بجٹ برائے 20-2019 کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی،اپوزیشن کی جانب سے کوئی اختلاف رائے سامنے نہ آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت کنوینئر اسماعیل بلوچ منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ خان علیزئی نے ضلع کونسل کا 9ارب 61کروڑ 42لاکھ 51ہزار روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 7ارب 79کروڑ 35لاکھ 2ہزار روپے، غیر ترقیاتی مد میں 76کروڑ 99لاکھ 94ہزار روپے اور ترقیاتی بجٹ میں 1ارب 50لاکھ 75ہزار5سو روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ کو ضلع ناظم کی طرف سے پیش کرنے کے بعد ضلع ممبران نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دیدی۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نے بجٹ کی منظوری پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انتہائی کم دستیاب وسائل کے باوجود بہتر صلاحیتوں اور باہمی اتفاق و مشاورت کی بدولت ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائینگے۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ضلع کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا اور عوام کے بنیادی حقوق ادا کرونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top