قبائلی اضلاع،نو منتخب آزاد اراکین کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز

95098170-87bd-4779-b7f8-6c16526e1e0a.jpg

پشاور:وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پیر کو خیبرایجنسی کے آزاد اراکین اسمبلی بلاول آفریدی اور شفیق شیر آفریدی سے  ملاقات کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی آج اس حوالے سے ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس اُن کے گھر پہنچ  گئے۔ وزیر اطلاعات نے وزیر اعلی محمود خان کی طرف سے نو منتخب ممبران کو مبارکباد دی اور اُنہیں وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر نومنتخب اراکین اسمبلی بلاول آفریدی کے والد سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل بھی موجود تھے  اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ فاٹا میں ہونے والے انتخابات پرامن اور شفاف تھے۔

صوبائی حکومت نے ان انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت فاٹا میں امن قائم ہوچکا ہے اب سوئلین انتظامیہ کے ساتھ ملکر ترقی کی راہ ہموار کریں۔

انہوں نے دونوں کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی  دونوں ممبران اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں عوام نے ووٹ دیا ہے اور وہ وہ فیصلہ کریں گے جس سے عوام کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

scroll to top