باجوڑ میں آزاد اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کی کامیابی متوقع

67206539_2334281926652477_2584079335770030080_n.jpg

صاحبزادہ بہاؤالدین

باجوڑ:ضلع باجوڑ کے صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں ووٹنگ کے اختتام کے بعد پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔حلقہ پی کے 102 میں جماعت اسلامی کے امیدوار سراج الدین خان آگے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ملک خالد خان دوسرے نمبر اور پاکستان تحریک انصاف تیسرے نمبر ہے اگرچہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج اب تک آنے باقی ہیں تاہم اب تک موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار کو باقی ماندہ امیدواروں پر سبقت حاصل ہیں۔

اسی طرح حلقہ پی کے 102 سے بھی غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید کو دیگر سیاسی و غیر سیاسی امیدواروں پر برتری حاصل ہیں اگرچہ اس حلقہ سے بھی کافی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں ۔

ضلع باجوڑ کے ایک اور حلقہ پی کے 100 سے موصولہ غیر حتمی نتائج نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار کے درمیان کانٹا کا مقابلہ ہوتے دیکھائی دیتا ہے اگرچہ اس حلقہ سے بھی کافی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں ۔

ضلع باجوڑ کے تینوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر منعقدہ انتخابات ، نتائج کو حتمی شکل دینے اور دیگر اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلی بریفنگ دینے کی صورت میں رات 12 بجے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ عثمان محسود منعقدہ انتخابات پر تفصیلی بریفنگ دینگے ۔بریفنگ کے دوران تینوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے حتمی نتائج کا اعلان متوقع ہیں ۔

یاد رہے کہ ضلع باجوڑ صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے لئے کل 339 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھیں جن میں سے اب تک کوئی نصف پولنگ اسٹیشنز کے نتائج انے باقی ہیں تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آچکے ہیں ان کے مطابق ضلع باجوڑ کے 2 صوبائی حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دیگر امیدواروں کی بہ نسبت کافی پیچے ہیں ۔اسی طرح موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے دو امیدواروں کو اپنے اپنے نشستوں سے ہاتھ دھوتے واضح محسوس ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top