ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ماربل انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی ترقی موجود حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے،ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہمیشہ صنعتوں کا اہم کردار رہا ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ صنعتی شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کے روزگار کو محفوظ بنانے کے لیے صنعتوں کے مسائل پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، ماربل انڈسٹری ملک کی اہم صنعت ہے اس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے صنعتوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے.