پشاور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیم کی تشہر کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئے۔
ڈیرن سیمی صبح 7 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔
ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچ میں شریک ہوں گے، ڈیرن سیمی کے علاوہ تقریب میں مصباح الحق، کامران اکمل، صہیب مقصود، عمر امین، ابتسام شیخ، ثمین گل اور دیگر کھلاڑی شریک ہوں گے. اس کے علاوہ ڈیرن سیمی آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔
تقریب میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
پشاور زلمی کے ایمبیسیڈر گل پانڑہ ، زیک آفریدی، خماریان بینڈ اور ساحر علی بگا تقریب میں شاندار میوزیکل پر فارمنس پیش کریں گے۔
14 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے، جہاں پہلا میچ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان شامل ہیں، اس ایونٹ کے ابتدائی میچ متحدہ عرب امارات جبکہ باقی کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔