پشاور:سابق فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی 16 عا م نشستوں پر آج (ہفتہ) پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ کاآغازصبح 8 بجے ہوا جو کسی وقفے کے بغیر 5 پانچ بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے شفاف اورپرامن انتخابات کرانے کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
فاٹا کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں 285 امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں کے 84 جبکہ 201 آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔
ضم شدہ اضلاع میں تقریبا 28 لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس مقصد کیلئے1895 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اورپشاورمیں الیکشن کمیشن کے دفترمیں شکایات سنٹرزبھی قائم کئے گئے ہیں۔