وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایت پر فاٹا الیکشن کیلئے کنٹرول روم قائم

mehmood-khan-960x540.jpg

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال جاننے  کیلئے کنٹرول روم قائم کرلیا ہے تاکہ پولنگ عمل کے دوران  کسی بھی اہمرجنسی کے حالات سے لوگوں کو بروقت معلومات حاصل ہوسکیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر قائم کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ رہے گا۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ادارے کل پولنگ کے دن عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں صوبائی انتخابات ایک چیلنج ہے اور یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اسے اولین ترجیح دے رہی ہے۔

قبائلی اضلاع کے الیکشن کیلئے قائم کنٹرول روم 21 جولائی تک فعال اور 24 گھنٹے آن لائن رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top