ضلع باجوڑ میں کل ہونے والے انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

66861838_2238697409775075_1405364473786531840_n.jpg

صاحبزادہ بہاؤالدین

باجوڑ: قبائلی اضلاع میں کل  20 جولائی 2019ء کو منعقد ہونے والے انتخابات کی بدولت کم سے کم سینکڑوں تعلیمی ادارے اور لائیو اسٹاک کے مراکز جدید الیکٹرانک سہولیات سے ضرور آراستہ ہوگئے ہیں ۔

ضلع باجوڑ کے تینوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں قائم کئے گئے ہر پولنگ اسٹیشن میں CCTV کیمروں کی جدید اور فعال نظام نصب کردیا گیا ہیں ۔الیکشن کمیشن اور مقامی انتظامیہ کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن میں نصب کردہ سسٹم پر کوئی 70 ہزار روپے لاگت آیا ہے ۔

تمام پولنگ اسٹیشن میں نصب کی گئی سی سی ٹی وی کیمروں کو الیکشن کی دن ہر حال میں فعال اور کارآمد رکھنے کے تمام اقدامات اٹھائیں گئے ہیں۔اس سلسلہ میں کوئی بھی فنی نقصان کی صورت میں ہر پولنگ اسٹیشن میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کے نظام کو فعال اور درست رکھنے کے لئے پرائیوٹ سیکٹر سے درجنوں ٹیکنیشنز کے خدمات حاصل کرلی گئے ہیں ۔

ضلع باجوڑ کے تینوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں قائم پولنگ اسٹیشن میں نصب نظام پر متعلقہ مراکز کے اہلکاروں کو فنی خرابی بھروقت دور کرنے کے لئے درکار ٹیکنیشنز کے موبائل نمبرات فراہم کردی گئے ہیں جو کوئی بھی مرکز سے فون کال موصول ہونے کی صورت متعلقہ پولنگ اسٹیشن تک جا پہنچنے اور درپیش فنی خرابی فوری طور پر دور کرنے پہنچ سکیں گے۔

بیشتر پولنگ اسٹیشن محکمہ تعلیم اور لائیو اسٹاک کے زیر انتظام مراکز میں قائم کردی گئے ہیں ۔سی سی ٹی وی کیمروں کی پہلی بار سرکاری سکولوں اور لائیو اسٹاک کے مراکز میں تنصیب کے حوالہ سے متعلقہ سکولوں اور مراکز میں پہلے سے تعینات سرکاری ملازمین کو ان کے متعلقہ محکموں کے اعلی حکام کے توسط سے سختی سے پابند کردیا گیا ہیں کہ پولنگ کی دن صبح سے لیکر شام مقررہ وقت تک کوئی بھی فنی خرابی پیش نہ ائیے ورنہ غفلت بھرتنے کی صورت میں وہ سرکاری ملازمین خواہ ان کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہیں یا لائیو اسٹاک سے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ضلع باجوڑ کی بیشتر پولنگ اسٹیشن پاک افغان بارڈر پر قائم تعلیمی اداروں و دیگر محکموں کے دیہی مراکز میں عمل میں لایا گیا ہیں جہاں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب نے وہاں پر پہلے سے فرائض انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو پریشانی میں ڈال دیا ہیں۔

اگرچہ ملازمین نے مستقبل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے سلسلہ میں درپیش مجبوریوں کا کھل کر ذکر نہیں کیا ہیں تاہم ان ملازمین کو یہ فکر ضرور لاحق ہیں کہ ان کی روزمرہ کی کارکردگی باالخصوص تعلیمی اداروں میں غیر حاضری کے رجحان کو ضرور چیک کیا جاتا رہیگا اور ان ملازمین کو سب سے بڑا فکر یہ لاحق ہوا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی دستیابی الیکشن کے بعد مستقل طور پر ان تعلیمی اداروں و دیگر مراکز کے سپرد ہونگے جس کی فنی خرابی و دیگر نقصانات کا ازالہ متعلقہ محکموں اور ان کے زیر انتظام قائم مراکز میں تعینات اہلکاروں کے ذمہ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top