پشاور :ڈائریکٹر جنرل پریس باؤ ژانگ چائنہ ایمبیسی نے کہا ہے کہ چین پاکستان” آہنی بھائی “ اور لازوال رشتوں میں منسلک مسلسل اشتراک کی زنجیر ہے،پاک چین تعلقات چینی صدر کے 2015 کے دورہ کے بعد خطے میں ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جو مستقبل میں ایک صدی پر محیط تعلقات کا پیش خیمہ ثابت ہونگی۔
ان خیالات کا اظہار چائنا ایمبیسی کے سات رکنی وفد کی قیادت کرنے والی ڈائریکٹر جنرل پریس محترمہ باؤ ژانگ نے چائنا سٹڈی سنٹر جامعہ پشاور کے خیرسگالی کے دورہ کے موقع پر کانفرنس ہال میں اپنے خطاب میں کہی
اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی اگر پاک چینی دوستی کو ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے میٹھا سمجھتے ہیں تو چائنیز پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتے ہیں۔
باؤ ژانگ نے کہا کہ چین کی خطے میں اور باقی دنیا میں سٹریجک پارٹنرشپ ہے تاہم ان تمام سٹریجک پارٹنرشپ میں پاکستان کو کلیدی اور منفرد حیثیت حاصل ہے۔
انھوں نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کو ایک دہائی سے توانائی کی ضروریات ، فارن ایکسینج کی سپلائی اور تعمیراتی منصوبوں پر کھل کر امداد فراہم کرنا ہے۔
باؤ ژانگ نے اس موقع پر جاری 22 منصوبوں میں 11منصوبوں کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیا اور یہ امید ظاہر کی کہ بقیہ پراجیکٹ بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔
اس موقع پر سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر زاہد انور نے چائنہ ایمبیسی کی جانب سے طلباء وظائف کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی خطے میں تعلیم کے شعبے میں چائنہ سرمایہ کاری دورس نتائج کی حامل ہوگی۔