ڈی آئی خان میں گرانفرشوں کے خلاف محکہ خوراک کی طرف سے چھاپے

WhatsApp-Image-2019-02-03-at-6.20.54-PM.jpeg

محمد ریحان

ڈیرہ اسماعیل خان:وزیرخوراک خیبرپختونخواالحاج قلندرخان لودھی اورڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا سعادت حسن کی ہدایت پر محکمہ فوڈ کے اے ایف سی فوڈ چوہدری خلیق پر مشتمل ٹیموں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ اسماعیل خان نذیر الرحمان وزیر کی قیادت میں مختلف تحصیلوں میں قصابوں اورپولٹری دوکانوں پر 4 روزہ خصوصی مہم کے سلسلے میں چھاپے مارے جس سے ہرطرف بھگدڑمچ گئی ۔

مختلف چھاپوں کے دوران ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے سرکاری نرخوں سے زائد نرخ پر گوشت فروخت کرنے پر14قصابوں کو55ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

ڈی ایف سی نذیر الرحمان وزیر نے 14 قصابوں کو گرفتارکرکے ان کو 10، 10 دن کے لیے جیل بھجوادیاگیا اسی طرح 3 قصابوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیاگیا ۔

شہر کے عوامی وتجارتی حلقوں نے محکمہ خوراک ڈیرہ اسماعیل خان کی اس خصوصی مہم کی کامیابی پر وزیرخوراک الحاج قلندرخان لودھی ، ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی سعادت حسن اورڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر نذیر الرحمان وزیر کو خڑاج تحسین پیش کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top