نوشہرہ میں 18 سالہ طالبہ سیلفی لیتے ہوئے دریائے کابل میں جاگری، تلاش جاری

1163654-SelfieCraze-1471341383-664-640x480.jpg

نوشہرہ : دریائے کابل کے کنارے سلفیاں لینا 18 سالہ ثمن کو مہنگا پڑ گیا، سیلفی لیتے ہوئے ثمن پاؤں پھسلنے سے دریا میں جاگری۔

پولیس کے مطابق فرسٹ ائیر کی طالبہ ثمن دریائے کابل کے کنارے سیر و تفریح کے دوران اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سیلفی بنا رہی تھی کے اچانک پاؤں پھسل جانے سے دریا ئے کابل میں گرگئی۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے تلاش شروع کردی تاہم اب تک ثمن کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلفی کے سبب جان کی بازی ہار جانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے  جبکہ سیلفی کا جنون ہر سال  تقریبا43 افراد کی جان لے لیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top