خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورنے ایٹا میڈیکل داخلہ ٹیسٹ 2019 کا شیڈول جا ری کر دیا

mothers_bannu-626x472.jpg

پشاور:خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی (کے ایم یو)پشاورنے ایٹا میڈیکل اینٹرنس ٹیسٹ 2019 کا شیڈول جا ری کر دیا ہے۔ اس سال ٹیسٹ بیک وقت صو بے کے سا ت سینٹرز کے 42 ان ڈور ہا لز میں 25 اگست کو منعقد ہو گا۔

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ سال با رش اور طو فان کے با عث ٹیسٹ کے التواء سے ہزاروں طلباء و طالبات کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا تھاجس پر کے ایم یو نے ایٹااور دیگر متعلقہ اداروں کی مشا ورت سے اس سال ایٹا ٹیسٹ نہ صرف ان ڈور ہالوں میں منعقد کر نے کا فیصلہ کیاہے بلکہ تما م سنٹرز میں اپنی ٹیمیں بھیج کر پہلے ان ہالوں کا سروے کیا اور بعد ازاں متعلقہ فورمز کی منظوری کے بعد صو بے کے سا ت ریجنز یعنی پشاور، مر دان، سوات، ملاکنڈ، کو ہا ٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسما عیل خان کے تحت 40سے ذائدان ڈور ہالوں کی ایڈوانس بکنگ کی گئی ہے جن کی تعداد میں طلباء وطالبات کی تعداد اور سہولت کے مطابق کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

جاری شدہ شیڈول کے مطا بق ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا عمل 17جو لائی سے شروع ہو کر 31 جو لائی تک جا ری رہے گا۔ رجسٹریشن کے لئے مبلغ 2500/- روپے کے عو ض سکر یچ کا رڈزصو بے کے 22اضلاع میں واقع ایم سی بی بینک کی 24شا خوں کے علاوہ اسلام آباد اور گلگت سے بھی دستیا ب ہو نگے۔

رجسٹر یشن کے خواہشمند طلباء وطالبات کو آن لا ئن رجسٹریشن کے لئے کے ایم یو کی آفیشل ویب سا ئٹ http://kmuadmissions.pkپر لاگ ان ہو نے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے لئے ایم سی بی کی متعلقہ برانچوں سے مبلغ 2500/- روپے کے عو ض سکر یچ کا رڈ کا حصول لازمی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال ایٹا میڈ یکل ٹیسٹ ہالوں میں ان ڈور منعقد ہو نے کے سا تھ سا تھ پی ایم ڈی سی کی نئی ریگو لیشن کے تحت ٹیسٹ کے پیٹرن میں ہو نے والی تبد یلیوں کی روشنی میں منعقد ہو گا۔ ان تبد یلیوں کے مطا بق ایٹا ٹیسٹ میں شامل ہونے کیلئے جہاں ایف ایس سی پر ی میڈ یکل یا مساوی امتحان میں 70فیصد نمبروں کا حصول ضروری ہے وہاں کسی بھی میڈیکل یا ڈینٹل کا لج میں داخلے کیلئے بالتر تیب 70فیصد اور 60فیصد نمبروں کے حا مل طلباء و طالبات داخلے کے اہل ہو نگے جبکہ داخلے کے خو اہشمندوں کو ایٹا ٹیسٹ بھی کم ازکم 60فیصد نمبروں کے سا تھ پاس کر نا لازمی ہو گا۔

اسی طرح ٹیسٹ کے پیٹرن میں تبدیلی کر تے ہو ئے ٹیسٹ کے کل 200سوالات جومعروضی سوالات یعنی MCQs پر مشتمل ہوں گے میں بیا لو جی کیلئے 80فیصد، کمیسٹری 60فیصد، فزکس 40فیصد اور انگلش کیلئے 20فیصد سوالات مختص کیئے گئے ہیں۔جب کہ ٹیسٹ کے کل نمبر 200ہو نگے جن میں منفی یعنی نیگیٹیو ما رکنگ نہیں ہو گی اورٹیسٹ کا دورانیہ ڈھا ئی گھنٹوںپر مشتمل ہو گا جواتوار 25اگست کو بیک وقت تما م امتحا نی مراکز میں صبح 8:30بجے شروع ہو کر 11:00 بجے دن ختم ہو گا۔

کے ایم یو کے ڈائر یکٹریٹ آف ایڈمیشن کی جا نب سے جا ری کر دہ ہدایا ت کے مطا بق متذکر ہ ایٹا ٹیسٹ کے ایم یو کے انڈرگریجو یٹ پروگرامز یعنی ڈی پی ٹی، بی ایس سپیچ اینڈ لینگو یج پتھا لو جی اور آکو پیشنل تھراپی،بی ایس نر سنگ اور بی ایس پیرامیڈیکس میں ایڈ میشن کیلئے بھی لازمی ہے جن میں با لتر تیب 60فیصد اور 50فیصد نمبروں کے حا مل طلبا ء و طالبات داخلوں کے لئے اہل تصور ہو نگے۔

دریں اثنا ء کے ایم یو کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا ہے کہ اس سال ایٹا ٹیسٹ ان ڈور منعقد کر نے کا فیصلہ کا فی غورو غو ض اور گزشتہ سالوں کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہو ئے کیا گیا ہے جو ایٹا اور کے ایم یو کے سا تھ سا تھ تما م متعلقہ اداروں کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنا نا ہمارا مشن ہے جسکے لئے تما م ضروری وسائل اور صلا حیتیں بروئے کار لائی جا ئیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جا ئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top