علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے داخلوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

.jpg

ھادیہ اختر

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیمسٹر خزاں کے نئے داخلوں کا شیڈول تیار کرلیا جس کے مطابق خواہش مند امیداروں کو دو مراحل میں داخلے دیے جائیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیمسٹر خزاں2019 کے داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز 15 جولائی سے ہوگا جو دو مراحل میں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں میٹرک، ایف اے، شارٹ ٹرم ایجوکیشن پروگرام اور اوپن ٹیک پروگرامز کے امیداروں کو داخلے دیے جائیں گے، داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہوگی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں بی ایس کے مختلف مضامین (شماریات، ریاضی، فزکس، کمپیوٹر سائنس، ماحولیاتی سائنس، باٹنی) جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں بھی 15 جولائی تا 12 اگست تک داخلے جاری رہیں گے۔

دوسرے مرحلے میں ایم اے/ایم ایس سی/ایم ایڈ /ایم کام ڈیڑھ، ڈھائی اور چار سالہ بی ایڈ، بی ایس، او ڈی ایل، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز جبکہ بی ایس کی فکیلٹی جینڈر اینڈ ویمن اسٹڈیز، ماس کمیونیکیشن، اردو ، انگریزی، پاکستان اسٹڈیز، اسلامک سٹڈیز ، سوشالوجی، انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی اور یلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں بھی داخلے ہوں گے۔

اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن (اے ڈی ای)، فرنچ آن لائن پروگرام (اے ڈی سی) کے داخلے بھی پہلے مرحلے میں ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز یکم ستمبر سے شروع ہوگا جو 5 اکتوبر تک جاری ہے گا۔

اعلامیے کے مطابق داخلوں کے شیڈول میں تبدیلی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر کی گئی تاکہ داخلوں کا عمل بروقت مکمل ہوگا اور طلبہ کو درسی کتابیں ارسال کرنے سمیت ٹیوٹرز کی تعیناتی، ورکشاپس، امتحانات اور نتائج کا نظام مزید مربوط بنایا جاسکے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ داخلے کے خواہش مند طالب علم ضلع اور تحصیل کی سطح پر قائم دفاتر سے معاونت اور رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اس حوالے سے خصوصی معلوماتی ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top