خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے سرکاری اہلکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

87451874-daf6-4617-930f-19dfe4aa0798.jpg

نسیم مندوخیل

اسلام آباد؛خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم خان جھگڑانے خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے سرکاری اہلکاروں کی کارکردگی بہتر بنانے اورانہیں اصلاحاتی نظام بارے آگاہی دینے سے متعلق پروگرام پبلک فنانشل منیجمنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔

پبلک فنانشل منیجمنٹ پروفیشنل ایکریڈیشن پروگرام ورلڈ بنک ،خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی صوبائی حکومت کی مشترکہ تعاون سے شروع کیاگیا ہے جس کیلئے گورننس اورپالیسی پروگرام کے تحت آسٹریلین حکومت ،ڈنمارک ،یورپی یونین ،فن لینڈ ،جرمنی،اٹلی ،نیدرلینڈ،ناروے ،سویڈن ،سوئزرلینڈ ،ترکی ،برطانیہ اورامریکہ فنڈنگ کررہی ہے ۔

دونوں صوبوں کے سرکاری حکام کی کارکردگی بہتر بنانے اورانہیں عوامی پیسہ صحیح معنوں میں صحیح جگہوں پر خرچ کرنے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی ۔تربیتی پروگرام کو تین لیولز میں تقسیم کیاگیاہے اورتینوں لیولز مکمل کرنے کے بعد شرکاء کو ایڈوانس پبلک سیکٹر فنانشل منیجمنٹ ڈپلومہ اورسرٹیفیکیٹ سے نوزاجائے گا ۔

تربیتی پروگرام میں بجٹ تیار کرنے ،پراجیکٹ منیجمنٹ ،اکائونٹنگ ،کیش منیجمنٹ ،پروکیورمنٹ ،ڈبٹ منیجمنٹ ،پرفارمنس منیجمنٹ،آڈٹ ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اورنئے اصلاحات کے موضوعات شامل ہیں۔

وفاقی حکومت ،خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے وزراء اوراعلی حکام کے ہمراہ پروگرام کے افتتاح کے بعد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شرکت کرنے سے دونوں صوبوں کے سرکاری حکام کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور وہ کل کیلئے بہتر انداز میں عوامی پیسہ صحیح جگہوں پر خرچ کرسکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top