سید آفتاب احمد
باجوڑ: اے این پی کے ورکز نے بطور ثبوت آج شام ویڈیو بنانے کی کوشش کیا ویڈیو بنانے پر ایم این اے گلدادخان کے گارڈ نےاے این پی کے ورکرز پر شدید تشدد کیا ۔جس میں بلال نامی ورکر پیہمانہ تشدد میں شدید زخمی ہوا۔ جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ بدھ کے روز خار کوز سر کے مقام پر پیش آیا ایم این اے گل داد خان الیکشن کمیشن کے پابندیوں کے سراسر خلاف ورزی کر رہےہیں اور مختلف جگہوں پر جاکر الیکشن کمپین بھرپور طریقے سے چلا رہا ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی کے 101 کے امیدوار حاجی لعلی شاہ کے فرزند اریان شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کے ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر ایم این ایزسرکاری وسائل کا استعمال کرکے الیکشن کمپین میں مصروف ہیں دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے شکایات کے باوجود الیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ کل ہم ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جاکر گل داد خان کے خلاف درخواست دائر کریں گے ۔انہوں نے دیگر امیدواروں سے بھی مطالبہ کیا کہ ارکان قومی اسمبلی کےاس ناجائز طریقہ کار کے خلاف ملکر اس کے عزائم کو ناکام بنائے ۔