پشاور:وزیراعلی کے مشیربرائے ضم شدہ اضلاع وصوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر کے ساتھ ضم شدہ اضلاع کے یوتھ وفد نے ملاقات کیا جس میں فاٹا کے نوجوانوں اپنے مطالبات پیش کئے۔
وفد نے اجمل خان وزیر کو نیشنل یوتھ کونسل میں ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے یوتھ کو نمائندگی نہ ملنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اجمل خان وزیرنے کہاکہ نیشنل یوتھ کونسل میں ضم شدہ اضلاع کے یوتھ کو شامل کرنے اور اُن کو بھرپور نمائندگی دلوانے کیلئے وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے، تاہم نیشنل یوتھ کونسل میں شامل ہونے کیلئے مقرر کردہ اہمیت ومعیار اورمیرٹ کا خیال رکھاجائیگا۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنانے کیلئے نیشنل یوتھ کونسل کا قیام حکومت کا ایک احسن اقدام ہے اور اگر اہمیت و معیار پر پورا اترنے کے بعد ضم شدہ اضلاع کے یوتھ کو اس کونسل میں نمائندگی مل جاتی ہے توہ وضم شدہ اضلاع کی ترقی اور نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں ایک پیش رفت ثابت ہوگی۔
اجمل خان وزیرنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں اور انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنی طرف سے کوشش کرکے ضم شدہ اضلاع کے یوتھ کو سپورٹ کریں گے۔ وفد میں شامل سراج صافی، وفا وزیر، اکبر باجوڑی اور دیگرنے ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر اجمل خان وزیر کاشکریہ ادا کیا۔