آفتاب احمد شیرپاؤ کا چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار

aftab-ahmed-khan-sherpao-1024-e1555093840757.jpg

پشاور:قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محصور افراد کو  جلد از جلد محفوظ علاقوں پر منتقل کرنے کے انتظامات کرلیں۔

وطن کور پشاور سے جاری  ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ گلیشیئر پھٹنے سے وادی گولن کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لیا جس کی وجہ سے نہ صرف سینکڑوں مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا بلکہ ہزاروں لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔

آفتاب احمد شیرپاؤ نے محصور افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور تباہ ہونے والی دکانوں اور مکانات کے مالکان کو مالی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چترال میں رابطہ پلوں کی تعمیر اور وہاں پربجلی نظام کی بحالی کیلئے فوری طور پر جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top