پشاور:اکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سنیئر نائب صدر شمیم شاھد نے کراچی میں نجی ٹیلیوژن سے منسلک اینکر مرید عباس اور انکے ساتھ گاڑی سوار ساتھیوں پر ھونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نااہلی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں شمیم شاھد نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد کے خلاف پچھلے دو دھائیوں سے تشدد اور دھشت گردی کا سلسلہ جاری ھے اور نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ دار عھدے دار بلکہ دیگر اداروں سے منسلک لوگ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ھیں۔
انہوں نے کہا کہ اب متاثرہ افراد کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو تا جا رھا ھے ۔ پہلے سے ملک کے طول و عرض میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کارکردگیوں پر سوالیہ نشان بن چکے ھیں جبکہ بلوچسستان سمیت ملک کے تمام صوبوں کے لوگوں کا اداروں پر سے اعتماد اٹھتا جا رھا ھے جو ملک اور قوم کے مستقبل کے لئے خطرناک بنتا جا رہا ہے ۔
شمیم شاہد نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کا فرض بنتا ھے کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے باز رھنے اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیںؐ۔