پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نہ صرف اپنے صوبے میں بلکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں مالدار ترین رکن اسمبلی قرار پائے گئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کے حوالے سے جاری معلومات کے مطابق محمود خان دو ارب 37 کروڑ روپے مالیتی اثاثوں کے مالک ہیں۔
معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان دو ارب 33 کروڑ روپے کی زرعی اراضی کے مالک ہیں جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 17 لاکھ روپے نقدی پڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان کے ڈکلیئرڈ اثاثوں میں ایک گاڑی بھی موجود نہیں تاہم 35 تولے سونا ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بہادر خان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 88 کروڑ 28 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔
بونیر سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہان کے اثاثوں کی مالیت 77 کروڑ 60 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شیراعظم خان مجموعی طور پر 64 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
دوسری جانب سوات سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم 52 کروڑ 8 لاکھ روپے مالیتی اثاثوں کے مالک ہیں جن میں کمرشمل بلڈنگ، پلاٹ اور 40 لاکھ روپوں کے زیورات بھی شامل ہیں۔