اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپی حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر سے پہلے خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کئی بار ٹیلی فون بھی کیا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے نیب راولپنڈی میں بچوں نے ملاقات کی۔
پی پی چیرمین بلاول بھٹو اور آصفہ کی آصف زرداری سے نیب راولپنڈی میں تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب نے آصف زرداری کےبچوں کو ان سے کسی بھی دن ملنے کی اجازت دے دی۔
چیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ آصف زرداری کو ملاقاتوں سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔