صوبائی حکومت کا قبائلی ضلع کرم میں 3 سیاحتی مقامات کی نشان دہی

c9c22c22-bc68-4987-9341-f69284afa0b0.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:خیبرپختونخواکے سینئر وزیر برائے سیاحت،کھیل وثفافت محمد عاطف خان نے بدھ کے روز سیکرٹری سیاحت وکھیل،ایم ڈی ٹورازم،کمانڈر 73 بریگیڈ اورضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ضم شدہ قبائلی ضلع کرم میں 3 مجوزہ سیاحتی مقامات میکئی چھپری،سپینہ شگہ اور باغ لیلہ کا دورہ کیا اوران مقامات کو سیاحت کیلئے موزوں قراردیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان میں بہتر سیاحتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طورپر ایک جامع اورقابل عمل پلان تیارکرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ضم شدہ قبائلی اضلاع کی تیز ترترقی میں انتہائی سنجید ہ ہیں اور انہوں نے صوبائی حکومت کو ان اضلا ع کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہاں پر ہرسال برف پڑتی ہے اوریہ مقامات کافی اونچائی پر بھی ہیں اس لئے ان میں سکئنگ کی سہولیات سمیت ریسٹورنٹس،ہٹس اوردیگر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سینئر صوبائی وزیر نے ضلع کرم میں 3 سپورٹس سٹیڈیمز،جمنازیم اور جوان مرکز کے قیام کے علاوہ پاڑا چنار فٹ بال گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب اورمقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں سیاحتی مقامات کے فروغ سے مقامی سطح پر کاروبار بڑھے گا،نواجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور حکومت کے آمدن میں بھی آضافہ ہوگا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مرکزی وصوبائی حکومتیں نظام کو پاک وشفاف اورکرپشن فری بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کررہی ہیں اور اس سلسلے میں عوامی تعاون درکار ہوگا کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top