پشاور:قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شرپاؤ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کے نوجوان فرزند کی ٹریفک حادثے میں المناک موت پر گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا اور غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا کی۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا،انھوں نے کہا کہ نا گہانی موت اللہ تعالی کی جانب سے ایک امتحان ہوتا ہے اور قومی وطن پارٹی کائرہ خاندان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
انھوں نے انہوں نے جاں بحق نوجوان کی مغفرت اور قمر زمان کائرہ سمیت غمزدہ خاندان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔
ياد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اُسامہ قمر کل شام لاہور سے آتے ہوئے کار ایکسیڈنٹ میں فوت پوگئے تھے۔