جامعہ پشاور کا ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

28ec62da-8b6d-4fb5-afd4-dcdc5b14050b.jpg

جامعہ پشاور کے وی سی ڈاکٹر آصف خان ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کررہے ہیں

آئی ایم ایس کی فیکلٹی و انضمامی سات اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباہ ورلڈ فوڈ پروگرامز پر تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ میں اپنا پیشہ ورانہ کردار ادا کرینگی

جامعہ پشاور کے انسٹیوٹ آف منیجمنٹ سٹیڈیز ورلڈ فوڈ پروگرام کے پروگرامز کو صوبے کے نئے انضمامی اضلاع میں اپنی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی زمہ داریاں ادا کرے گا .کیپمس ذرائع کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب حالیہ سالوں میں سابقہ فاٹا کے علاقوں میں یو این ڈی پی کیلئے آئی ایم ایس نے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دینے کے بعداب ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے یہ نئی زمہ داریاں لینی شروع کی ہیں
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط جامعہ پشاور کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے جبکہ اسلام آباد میں متعین ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر کیٹرین گوس نے دستخط کئے ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر منصوبندی و ترقی جامعہ پشاور اشتیاق اللہ خان اور پشاور میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ کوجیرو ناکئی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کیٹرین گوس نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں میں پیشہ ورانہ اقدار کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوگئی جبکہ ملک میں سنٹرل ورکنگ پارٹی سے منظوری کے بعد دیرپا خوراک و غزائیت کیلئے اکیس ملیں ڈالر کے پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے گا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایس انضمامی اضلاع کے بچے بچیوں کو پراجیکٹ کی مانیٹرنگ سے پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام میں بہتر پریکٹسس کو فروغ دیا جاسکے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top